پیاز کے فوائد
پیاز ہماری روزانہ خوارک میں شامل عام سبزی ہے جو ہر گھر میں اور تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ صحت کےلیےاچھےہیں چاہے کچے ہوں یا پکے۔
پیاز ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روز مرہ خوراک میں پیاز کو شامل کرنا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے اعصابی تناؤ کو کم کرتا ہے ۔
پیاز آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ سکتی ہے
پیاز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور ہماری قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔
پیاز بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے
پیاز کھانے سے خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
مضبوط مدافعتی نظام
پیاز سےہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں موجود فائٹو کیمیکلز جسم میں وٹامن سی کے لیے ایکٹو ہو کر کام کرتے ہیں وٹامن سی زہریلے مادوں اور جسم میں موجود جراثیم جو بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیںکے خلاف لڑ کر ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔
الرجی کی وہ قسم جس میں آنکھوں سے پانی بہتا ہو،خارش ہوتی ہو یاچھینکیں آتی ہوں ۔ اس میں پیاز کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
کیڑوں کو بھگانے کے لیے
شہد کی مکھی کے ڈنک سے ہونے والے درد کو کم کرنے کے لیے پیاز کا رس جلد پہ لگانا درد کو کم کرتا ہے۔ اس کا رس یا پیسٹ کیڑوں کے کاٹنے اور بچھو کے ڈنک پربھی بیرونی استعمال کے لیے مفید ہے۔ پیاز کی بو سے کیڑے مکوڑے بھی بھاگ جاتے ہیں۔
کان درد
پیاز کے رس کے چند قطرے کان کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
کھانسی کا علاج کر سکتا ہے۔
پیاز کے رس اور شہد کا برابر مرکب استعمال کرنے سے گلے کی خراش اور کھانسی کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ بخار ،عام زکام الرجی وغیرہ کے علاج کے طور پر فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
بالوں کے لیے مفید
بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ ہے سرخ پیاز سے تیار ہونے والابالوں کا تیل نہ صرف بالوں کے گرنے پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس کے مستقل استعمال سے بال صحت مند ہوتے ہیں ۔ان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اورخشکی دور ہوتی ہے۔