کلام حضرت مسیح موعود ؑ
اُس نُور پر فدا ہوں اُس کا ہی مَیں ہوا ہوں
آنکھ اُس کی دُوربیں ہے دِل یار سے قریں ہے
ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الضیا یہی ہے
جو راز دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے
دولت کا دینے والا فرماںروا یہی ہے
اُس نُور پر فدا ہوں اُس کا ہی مَیں ہوا ہوں
وہ ہے مَیں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
(کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام)