ارشادِ نبوی
رمضان میں آنحضرتﷺ کا قیام اللیل
حضرت عائشہؓ سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ آنحضور ؐ رمضان المبارک میں رات کو کیسے عبادت فرماتے تھے۔ فرمایا: حضور ؐرمضان میں اور رمضان کے علاوہ ایام میں بھی گیارہ رکعتوں سے زائد نہیں پڑھتے تھے۔ آپؐ چار رکعات ادا فرماتے۔ وَلَا تَسْئَلْ عَنْ حُسْنِھِنَّ وَ طُوْلِھِنَّ اور تم ان رکعتوں کے حسن اور لمبائی کے متعلق نہ پوچھو ( یعنی میرے پاس الفاظ نہیں کہ حضور ؐکی اس لمبی نماز کی خوبصورتی بیان کروں)۔ پھر اس کے بعد ایسی ہی لمبی اور خوبصورت چار رکعات اور ادا فرماتے اور پھر تین وتر آخر میں پڑھتے تھے۔ ( یعنی کل گیارہ رکعات)۔
(بخاری کتاب الصوم، باب فضل من قام رمضان)