مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز۔ تکمیلِ حفظ قرآن
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶؍ مارچ ۲۰۲۳ء بروز اتوارمدرسۃ الحفظ کے ایک طالب علم عزیزم احمد سعید اینڈرسن (Ahmed Saeed Anderson) ولد ناصر احمد اینڈرسن (Mr. Nasir Ahmed Anderson) صاحب نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم احمد سعید اینڈرسن اور سلسلہ کے لیے مبارک فرمائے اور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین
عزیزم۱۴؍جنوری ۲۰۰۶ء کومنکسم گھانا میں پیدا ہوئے اور گورنمنٹ سکول منکسم سے JHS2 مکمل کرنے کے بعد فروری ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے۔منکسم گھانا کےسینٹرل ریجن کاایک شہر ہے۔عزیزم نے دو سال ایک ماہ اور چھبیس دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔عزیزم کو مدرسۃ الحفظ بھجوانے سے قبل بعض طلبہ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا اور حافظ عبد الناصر بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ گھانا نے صحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن کریم پڑھایا۔ بحیثیت استاد مورخہ ۲۶؍ مارچ کو حافظ خلیق بشیر صاحب نے ان سےآخری سبق سنااور اس نئے حافظ کو مبارک باد دی۔عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں داخلے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید علم حاصل کر کے سلسلہ کی خدمت کرسکے۔ مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۱؍ طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ
احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلبہ کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
الحمداللہ
اللہ تعالی الفضل اخبار کو مذید ترقی سے نوازے
آمین