ارشادِ نبوی
تمام مخلوقات اللہ کی عیال ہے
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ا للہ ﷺنے فرمایا کہ تمام مخلوقات اللہ کی عیال ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوقات میں سے وہ شخص بہت پسند ہے جو اس کے عیال (مخلوق)کے ساتھ اچھا سلوک کر تاہے اور ان کی ضروریات کاخیال رکھتاہے۔
(مشکوٰۃ باب الشفقۃوالرحمۃ علی الخلق)