ارشادِ نبوی
خوش الحانی سے بلند آواز میں قرآن کی تلاوت
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ کسی چیز کو اتنی توجہ سے نہیں سنتا جتنا کہ وہ خوش آواز نبیﷺ کو جب وہ خوش الحانی سے بلند آواز میں قرآن کی تلاوت کر رہا ہوتا ہے۔
(صحیح مسلم، کتاب صلَاۃ المسافرین وقصرھا، باب اسۡتِحۡبَابِ تَحۡسِینِ الصَّوۡتِ بِالۡقُرۡآنِ)