متفرق شعراء
بنگلہ دیش میں زاہد حسین کی شہادت پر
یہ ترا خونِ وفا زاہد میاں
ناز تجھ پر ہے بڑا زاہد میاں
ہر کسی کی ہے یہ قسمت میں کہاں
ہو گیا دیں پر فدا زاہد میاں
یاد تازہ ہو گئی لاہور کی
ہے وہی یہ کربلا زاہد میاں
رائیگاں کب جائے گا تیرا لہو
ہے یہ میرا تجربہ زاہد میاں
تو ہے وارث جنت الفردوس کا
کہتا ہوں یہ برملا زاہد میاں
گو ہے آنکھوں میں نمی پر کیا کریں
ہے یہی رب کی رضا زاہد میاں
ہم یہی کرتے ہیں مولا سے دعا
لے وہ خود بدلہ ترا زاہد میاں
بھا گئی زاہد کو تیری یہ ادا
دل سے اٹھتی ہے دعا زاہد میاں
(سید طاہر احمد زاہد)