رشیا کی تین جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود
امسال جماعت احمدیہ رشیا کی تین جماعتوں میں ’’یوم مسیح موعود‘‘ کے حوالہ سے جلسے منعقد کیے گئے۔ مختصر رپورٹ پیشِ خدمت ہے۔
جماعت احمدیہ ماسکو رشیا
مورخہ ۲۶؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز اتوار جماعت احمدیہ ماسکو کو ’’جلسہ یوم مسیح موعود‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ میں پندرہ خدام، تین انصار، تین لجنہ ممبرات، دو اطفال اور دو ناصرات نے شرکت کی اور اس طرح کل حاضری پچیس رہی۔ تلاوت قرآن کریم، حدیث اور نظم کے بعد درج ذیل احباب کو تقاریر پیش کرنے کا موقع ملا۔
دعوت الی اللہ ایک احمدی کی ذمہ داری از ایدوارد بدایان صاحب، عائلی زندگی میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا خوبصورت نمونہ از عبد الدائیو آئی بیک صاحب، صداقت حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی ایک دلیل آپ کے معاندین کا انجام از رستم حماد ولی صاحب صدر جماعت احمدیہ رشیا۔
جلسہ یوم مسیح موعود کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا۔ بعد ازاں احباب کے لیے افطار اور کھانے کا بھی انتظام تھا۔
جماعت احمدیہ سینٹ پیٹرز برگ رشیا
جماعت احمدیہ سینٹ پیٹرز برگ، رشیا نے مورخہ ۳۱؍مارچ کو اکرام جان صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا۔
دوران جلسہ درج ذیل احباب کو تقاریر پیش کرنے کا موقع ملا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد از شفقت جان صاحب،صداقت حضرت مسیح موعودؑ از ارسلان صاحب۔
آخر میں مکرم صدر صاحب نے احباب جماعت کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطبہ جمعہ سننے کی تلقین کی اور دعا سے اس جلسہ کا اختتام کیا۔ بعد ازاں احباب جماعت کو افطارکروایا گیا۔
جماعت احمدیہ قازان تتارستان رشیا
مورخہ یکم اپریل کو جماعت احمدیہ قازان کے سنٹر میں جلسہ یومِ مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ جلسہ کی کل حاضری دس رہی (چار مرد، تین لجنہ ممبرات اور تین اطفال)۔ جلسہ کا پروگرام درج ذیل ہے:
جلسہ کی ابتدا تلاوت قرآن کریم، حدیث اور نظم سے ہوئی۔اس کے بعد درج ذیل احباب کو تقاریر پیش کرنے کا موقع ملا: حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لانے کی ضرورت بر مطابق قرآن کریم، احادیث مبارکہ اور صلحائے امت از فرید صاحب۔اختتامی تقریر اور دعا: محمد اکبر نور صاحب صدر جماعت احمدیہ قازان۔
جلسہ میں احباب جماعت کے علاوہ ایک زیرِ رابطہ فیملی نے بھی شرکت کی۔جلسہ کے بعد احباب کے لیے سنٹر میں ہی افطار کا پروگرام رکھا گیا۔