یورپ (رپورٹس)

جلسہ یومِ مسیح موعود جماعت چیک ریپبلک

(کاشف احمد جنجوعہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل چیک ریپبلک)

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت چیک ریپبلک کو مرکز پراگ میں اپنا جلسہ یومِ مسیح موعود مورخہ ۲۵؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر نیشنل صدر مجلس خدا م الاحمدیہ مکرم عزیر احمد صاحب نے ایک پریزنٹیشن کے رنگ میں پیش کی۔ آپ نے حضرت مسیح موعودؑ کے لیے آسمانی نشان رونما ہونے والے نشانات میں سے کسوف و خسوف کے متعلق تفصیلی تحقیق پیش کی۔

اس بابرکت دن کی اختتامی تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت) کی تھی جس کا عنوان ’’حضرت مسیح موعودؑکی بعثت کا مقصد اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ تھا۔ نیز رمضان المبارک اور قرآنِ کریم کی افضلیت اور اہمیت کے متعلق بھی خاکسار نے اپنی چند گذارشات پیش کیں۔ تقریر کے بعد رمضان المبارک کے متعلق سوالات ہوئے اوردعا کے ساتھ اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے مطابق احبابِ جماعت کو افطاری بھی پیش کی گئی۔ الحمد للہ اس دن جماعت نے کلوا جمیعاً کیا۔

اس پروگرام میں دور و نزدیک سے احباب شامل ہوئے۔ اس دن مرکز میں ۲۰؍افراد کی حاضری رہی۔ نیز ۴؍افراد نے آن لائن جملہ پروگرام کو ملاحظہ کیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button