قرارداد تعزیت بروفات مولانا منور احمد خورشید صاحب مبلغ سلسلہ از طرف مبلغین جماعت برطانیہ
مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز بدھ مبلغین برطانیہ کی ماہانہ میٹنگ میں مکرم و محترم مولانا منور احمد خورشید صاحب کی وفات پر ان کا ذکر خیر ہوا۔ آپ کے ایک کلاس فیلو، شاگردوں اور ساتھ کام کرنے والے مربیان سمیت سب نے ان کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔ موصوف بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔ مثلاً
٭…موصوف تبلیغ کے میدان میں ایک کامیاب داعی الی اللہ تھے
٭…خلیفۂ وقت سے بے حد پیار اور اخلاص کا تعلق رکھنے والے تھے
٭…بہت ہی مخلص، دیانتدار ، جماعت کا درد رکھنے والے فدائی مبلغ تھے
افریقن لوگوں میں باوجود غیر ملکی ہونے کے ، بہت جلد دوستی کر لینے کا فن انہیں آتا تھا۔ انہیں لوکل زبانون پر عبور حاصل تھا۔ ان کی زبان بولنے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھانے کی خوبی کی وجہ سے لوکل احباب جماعت اور غیروں میں مقبول تھے۔
ہم تمام مبلغین برطانیہ اپنے پیارے آقا اور مرحوم کے اہل و عیال کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ان کی دعاؤں کا انہیں وارث بنائے اور ان کے نیک کام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے نیز سلسلہ کو ان جیسے بے لوث خدمت کرنے والے مخلصین عطا فرماتا رہے ۔آمین
ہم ہیں مبلغین جماعت احمدیہ برطانیہ
ہم ہیں مبلغین جماعت احمدیہ برطانیہ