یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ یوم مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار ایتھنز مسجد میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کا آغاز نماز ظہر و عصر کے بعد مکرم عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر یونان کی زیرِ صدارت ہوا۔ ابتدا میںتلاوت قرآن کریم مع اردو ترجمہ، نظم اور حدیث نبویﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں درج ذیل تقاریر ہوئیں۔

’’علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا‘‘ از مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب (نائب صدر یونان و صدر جماعت ایتھنز)، ’’اقتباس حضرت اقدس مسیح موعودؑ بابت پیشگوئی مصلح موعود‘‘ از مکرم محمد احمد صاحب اور ’’حضرت مصلح موعودؓ کے قبولیت دعا کے واقعات‘‘ از مکرم داؤد احمد جنجوعہ صاحب ۔

اس جلسہ کی آخری تقریر میںصدرِ مجلس نے انگریزی و اردو دونوں زبانوں میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ کا خلاصہ احباب جماعت کی خدمت میں پیش کیا اور اختتامی دعا کروائی۔اختتامی دعا کے بعد شاملین جلسہ کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

جلسہ میں شامل احباب کی تعداد ۱۶؍ تھی جبکہ ملک بھر سے آن لائن بذریعہ زوم، واٹس ایپ ۱۹؍ احباب شامل ہوئے اس طرح کل حاضری ۳۵ رہی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button