ارشادِ نبوی
اے اللہ! میری تمام خطائیں معاف فرمادے
اے اللہ! میری خطائیں معاف فرما دے اور میرے سب معاملات میں میری لا علمی، جہالت اور میری زیادتی کے شر سے مجھے بچا لے اور ہر اس نقصان و شر سے بچا لے جسے تُو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ! میری خطائیں بخش دے۔ میری دانستہ نا دانستہ اور ازراہ مزاح کی ہوئی ساری خطائیں مجھے بخش دے کہ یہ سب میرے اندر موجود ہیں۔ جو خطائیں مجھ سے سرزد ہو چکی ہیں اور جو ابھی نہیں ہوئیں اور جو مخفی طور پر مجھ سے سرزد ہوئیں اور جو کھلم کھلا میں نے کیں وہ سب مجھے بخش دے۔ تُو ہی آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹا دینے والا ہے اور تُو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔
(صحیح البخاری کتاب الدعوات باب قول النبیؐ اللّٰھم اغفرلی ما قدّمتُ و ما اَخَّرتُ… حدیث 6398)