کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
نوعِ انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے
سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
’’دراصل خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرنا بہت ہی بڑی بات ہے اور خدا تعالیٰ اس کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ وہ اس سے اپنی ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔… پس جو شخص خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے وہ گویا اپنے خدا کو راضی کرتا ہے‘‘۔(ملفوظات جلد4صفحہ215۔216 ایڈیشن1988ء)
نیر فرمایا: ’’نوعِ انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے یہ ایک زبردست ذریعہ ہے‘‘۔(ملفوظات جلد4صفحہ438 ایڈیشن1988ء)
(مشکل الفاظ کے معنی: ہمدردی کرنا:دکھ درد میں شریک ہونا۔ راضی کرنا:خوش کرنا۔)