یورپ (رپورٹس)

مسجد بیت الاحسان مچم، برطانیہ میں اجلاس عام و درس القرآن

(لطیف احمد شیخ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برطانیہ)

مکرم مبارک صدیقی صاحب اطلاعاًکہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ بیت الاحسان ریجن نے مورخہ یکم اپریل ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ مسجد بیت الاحسان مچم میں اجلاسِ عام اور درس القرآن کا اہتمام کیاجس میں تقریباً پانچ سو احباب جماعت نے شرکت کی۔اس پروگرام میں محترم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ کو خاص طور پر درس دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

اجلاس عام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد امیر صاحب نے درس القرآن دیا۔ موصوف نے سورۃ البقرۃ کی آیت ۱۸۶کے حوالے سے رمضان کے فضائل بیان کیے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کےارشادات کی روشنی میں نفس کی تین حالتوں (امارہ، لوامہ اور مطمئنہ) کا ذکر کیا۔ اس موقع پر محترم امیر صاحب نےمسجد بیت الاحسان میں جماعتی کتب کی نئی قائم ہونے والی بُک شاپ کے معائنہ کے بعددعا کے ساتھ اِس کا افتتاح بھی کیا۔اجتماعی دعا سے اس اجلاس کا اختتام ہوا۔

بعد ازاں افطاری اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں رات کا پُرتکلف کھانا پیش کیا گیا جس کے بعدنمازِ عشاء و تراویح ادا کی گئیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button