امریکہ (رپورٹس)
جماعت نیو مارکیٹ ،کینیڈا میں افطار ڈنر
مورخہ ۷؍اپریل ۲۰۲۳ء کو نیو مارکیٹ کینیڈا کی جماعت میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمانِ خصوصی مکرم لال خان ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا تھے۔ اجلاس میں رمضان اور نماز کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جس کے بعد ایک دلچسپ مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا اختتام دعا اور نمازِ مغرب وعشاء سے ہوا۔ پروگرام میں حاضری ۸۰تھی ۔