امریکہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ نیو مارکیٹ کینیڈا کی مساعی

نمائش

۳۰؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو مجلس خدام الاحمدیہ نیومارکیٹ اور شمالی اونٹاریو ریجن نے یارک ریجنل پولیس ہیڈ کوارٹر Aurora میں ایکسپلور اسلام نمائش کا اہتمام کیا جس میں ریجنل پولیس کے ۷۰ سے زیادہ افسران نے شرکت کی جن میں ان کے نائبین اور سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔ پروگرام میں اسلام، جماعت احمدیہ، رمضان اور مجلس خدام الاحمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا۔ شرکا کو اسلامی عقیدے، روایات اور ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ یارک ریجنل پولیس کی جانب سے اس پروگرام کو سراہا گیا۔

تبلیغی سٹال

یکم اپریل ۲۰۲۳ء کو مجلس خدام الاحمدیہ نیو مارکیٹ اور شمالی اونٹاریو ریجن نے یارک ریجنل پولیس کے زیر اہتمام Markhamمیں نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن پر ‘‘ایکسپلوراسلام بوتھ’’ قائم کیا۔

۵۰۰؍ سے زائد افراد نے بوتھ کا دورہ کیا جس کا مقصد مختلف ثقافتوں اور پس منظر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ تنوع کو فروغ دینے والے ایسے پلیٹ فارم کی میزبانی کرنے پر یارک ریجنل پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

(رپورٹ: عارف فہیم خان۔ سیکرٹری اشاعت نیو مارکیٹ، کینیڈا)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button