مکرم رانا محمد ظفر اللہ خان صاحب آف خوشاب وفات پا گئے
36سال تک خدمات دینیہ بجا لانے والے مخلص مربی سلسلہ و سابق صدر محلہ ناصر آباد غربی ربوہ مکرم رانا محمد ظفر اللہ خان صاحب آف خوشاب وفات پا گئے
بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے دیرینہ خادم اور قریبا ۳۶ سال تک خدماتِ دینیہ بجا لانے والے مکرم رانا محمد ظفر اللہ خان صاحب آف خوشاب، مربی سلسلہ و سابق صدر محلہ ناصر آباد غربی ربوہ مورخہ ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۳ء کو ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے بعمر ۵۹ سال وفات پاگئے۔انا للہ و انا الیہ راجعون
یومِ وفات آپ معمول کے فرائض کی انجام دہی کے لیے دفتر میں موجود تھے کہ طبیعت خراب ہونے پر آپ کو فضل عمر ہسپتا ل لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے کی مہلت نہ ملی اور راستے میں ہی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ آپ محنت ، لگن اور محبت کے جذبہ کے ساتھ انتھک خدمات سرانجام دینے والے وجود تھے۔ خلافت سے محبت و عقیدت کا تعلق رکھتے تھے ۔ دوسروں کے کام آنا اور غریبوں کی دستگیری کرنا آپ کا شیوہ تھا۔
آپ جامعہ احمدیہ ربوہ سے ۱۹۸۷ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔آپ کی خدمات کا دائر ہ بہت وسیع ہے۔ زیادہ عرصہ بطور مربی سلسلہ فیلڈ میں گزراجبکہ گزشتہ دس سال سے مرکز سلسلہ میں مختلف شعبہ جات کے تحت مصروف عمل تھے۔
آپ کی نماز جنازہ و تدفین ، عزیزو اقارب اور بھائیوں کے ربوہ پہنچنے پر ہوگی۔ انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے اس مخلص خادم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق بخشے۔ آمین