ارشادِ نبوی
ارشاد نبوی ﷺ
حضرت ابو ہریرۃؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
جس نے میری اطاعت کی۔ اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ جس نے حاکمِ وقت کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی۔ جو حاکم وقت کا نافرمان ہے وہ میرا نافرمان ہے۔
(مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب طاعۃ الامراء فی غیر معصیۃ)