ارشادِ نبوی
اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کردیتا ہے
حضرت معاویہؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عنایت فرمادیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا اللہ ہی ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، جو شخص اس کی مخالفت کرےگا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا یہاں تک کہ اللہ کا امرآجائے۔
(صحیح بخاری کتاب العلم باب من یرد اللّٰہ بہ خیرًا یفقھہ فی الدین)