یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ناربری لندن کے زیر اہتمام درس القرآن

مورخہ ۱۶؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہ ناربری لندن کے زیر اہتمام درس القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں مولانا منصور احمد ضیاء صاحب استاد جامعہ احمدیہ یوکے کو بطور خاص دعوت دی گئی تھی۔ مولانا صاحب نے انتہائی عمدہ طریق پر سورۂ الضحی کے مضامین کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیے گئے وعدوں، تائید و نصرت اور آپ کے مقام و مرتبہ کا ذکر کیا۔ چونکہ موصوف فقہی مسائل کے حوالے سے بھی ایک پہچان رکھتے ہیں اس لیے آپ کی آمد سے قبل ہی احباب جماعت سے تحریری سوالات موصول ہو چکے تھے، ان تمام سولات کے جوابات بھی آپ نے انتہائی مدلل انداز میں پیش کیے۔ درس القرآن اور سوالات کے جوابات سے احباب جماعت نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔

درس کے بعد احباب کی خدمت میں افطاری پیش کی گئی، نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد شاملین کے لیے طعام کا انتظام تھا۔اس پروگرام میں ایک سو سے زائد احباب و خواتین نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: تصور احمد خالد۔ صدر جماعت ناربری، لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button