گلاب جامن
(مرسلہ : اسماء بشیر۔ جرمنی )
اجزا
خشک دودھ 1کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائےکا چمچ
میدہ ایک چمچ
انڈا ایک عدد
مکھن ایک بڑا چمچ
چاشنی کے لیے اجزا
پانی دو کپ
چینی ایک کپ
زردہ رنگ حسب ضرورت
لیمو ں کا رس دو چمچ
سبز الائچی حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے چاشنی بنانے کے لیے دو کپ پانی میں ایک کپ چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پھر زردہ رنگ، تھوڑاسا لیموں کا رس اور سبز الائچی ڈال دیں۔ چولہے پر ہلکی آنچ پر چاشنی پکتی رہے۔
گلاب جامن بنانے کے لیے ایک کپ خشک دودھ میں آدھا چمچ الائچی پاؤڈر،آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ میدہ ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس میں ایک انڈا اور پگھلا ہوا مکھن ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ ہاتھوں پر تھوڑا سا آئل لگا کر فوراً اس کے بالز بنا لیں اور پھر ان سارے بالز کو ہلکی آنچ پر گرم کیے ہوئے تیل میں ڈال دیں اور جب دیکھیں کہ بالز تیل میں پک کر تیل کی سطح پر اوپرآگئے ہیں تو ایک بڑے چمچ کی مدد سے انہیں تیل میں نیچے ڈبوئیں اور آنچ درمیانی کر دیں۔ ان کو تین سے پانچ منٹ تک تیل میں فرائی کریں یہاں تک یہ سب گولڈن براؤن ہو جائیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر فوراً انہیں نکال کر چاشنی میں ڈال دیں اور پندرہ منٹ تک اس میں پڑا رہنے دیں۔ آنچ بند کر دیں۔ ڈش میں نکال کر کوکونٹ پاؤڈر، پستہ، بادام یا من پسند ڈرائی فروٹس سے گارنش کر لیں۔
٭…٭…٭