مجلس انصار اللہ پیس ولیج کینیڈا کی تبلیغی مساعی
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ پیس ولیج (کینیڈا) کو ماہ اپریل و مئی ۲۰۲۳ء کے چار مختلف دِنوں میں ۲۶۳؍ طلبہ و طالبات اور ۱۸؍اساتذہ کو مسجد بیت السلام دکھانےکی توفیق ملی۔
اس سلسلہ کا پہلا دورہ ۱۳؍اپریل کو ایک ہائی سکول کے ۶۹؍ طلبہ و طالبات اور پانچ اساتذہ پر مشتمل گروپ نے کیا۔ جبکہ ۱۸؍اپریل کو ایک اور سکول کے ۷۵طلبہ و طالبات اور پانچ اساتذہ، جبکہ ۲۵؍اپریل کو ایک اور سکول کے ۸۳؍ طلبہ و طالبات اور پانچ اساتذہ نیز ۹؍مئی کو ۴۵؍ طلبہ و طالبات مع تین اساتذہ نے مسجد بیت السلام کےدورے کیے۔ ان بچوں اور سٹاف کی اکثریت نے کسی مسجد کو پہلی بار اندر سے دیکھا تھا اور پہلی بار کسی مسلمان امام سے تفصیلی گفتگو کا موقع ملا تھا لہٰذا انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور سوالات کیے اور تسلی بخش جوابات پائے۔ اکثر نے اس رائے کا اظہار کیا کہ ان کی بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں اور ان کی اسلام کے بارہ میں بنیادی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔
(رپورٹ: محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)