متفرق
ربوہ کا موسم (۱۹ تا ۲۵؍ مئی ۲۰۲۳)
اس ہفتہ کے پہلے چار دن ربوہ کا موسم مجموعی طور پر گرم تھا۔مطلع صاف ہونے کی وجہ سے سورج چمکتا رہا اور دوپہر کے وقت گرم لوُ چلتی رہی ۔ سوموار کو سخت حبس اور گرمی تھی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۳؍اور کم سے کم ۲۹؍سینٹی گریڈ تھا۔ منگل کو ہلکی ہوا کی وجہ سے کسی قدر گرمی میں کمی رہی رات کے وقت تیزی آگئی،ہوا آندھی میں بدل گئی۔ بعدہ گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجہ کی بارش شروع ہوگئی، جو رات گئے تک جاری رہی جس سے گرمی کا بڑھتا ہوا زور کم ہوگیا۔ اگلے دن درجہ حرارت میں چار درجہ کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ یہ خوشگوار موسم جمعرات ۲۵؍مئی کو بھی جاری رہا۔درجہ حرارت ۳۳؍تھا۔ (ابو سدید)