ارشادِ نبوی
ظاہری صفائی کی اہمیت
حضرت عطا بن یسارؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ ایک دن مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص پراگندہ بال اور بکھری داڑھی والا آیا۔ حضورﷺ نے اسے اشارے سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ سر اور داڑھی کے بال درست کرو اور جب وہ سر کے بال ٹھیک ٹھاک کرکے آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا یہ بھلی شکل بہتر ہے یا یہ کہ انسان کے بال اس طرح بکھرے اور پراگندہ ہوں کہ شیطان اور بھوت لگے۔
(موطأ امام مالک، کتاب الشعر، باب اصلاح الشعر حدیث ۱۷۷۰)