کوکونٹ کیک
اجزا
میدہ دو کپ
چینی ایک کپ
انڈے چار عدد
کوکونٹ پاؤڈر آدھی پیالی
بیکنگ پاؤڈر آدھا چمچ
میٹھا سوڈا آدھا چمچ
آئل یا گھی ایک کپ
دودھ کی بالائی آدھا کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چمچ
لیموں کا رس آدھا چمچ
Vanilla essence آدھا چمچ
ترکیب
سب سے پہلے میدے میں میٹھا سوڈا اور بیکنگ پاوٴڈر شامل کریں اور تین مرتبہ چھلنی سے چھان لیں۔ انڈے جو سر میں ڈال کر دو منٹ چلائیں پھر آئل شامل کریں۔ دو منٹ بعد چینی شامل کریں۔ اس کے بعد کوکونٹ پاوٴڈر دودھ اور بالائی باری باری شامل کرتے جائیں۔ آخر میں میدے کو شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں کہ یک جان ہو جائیں۔
پریشر ککرکو گھی کی مدد سے گریس کر لیں۔ سارا مکسچر ککر میں ڈال کر ککر بند کر دیں لیکن سیٹی نہیں لگائیں کہ اس کی بھاپ نکلتی رہے۔ آنچ ہلکی رکھنی ہے۔ پینتالیس منٹ کے بعد کیک کو چھری کی مدد سےچیک کریں۔ اگر گیلا لگے تو مزید کچھ وقت دیں۔ احتیاط کریں اور بار بار ککر کو نہ کھولیں۔
مزیدار کوکونٹ کیک گھر میں تیار ہے۔ نکا ل کر کاٹ لیں۔ ایک ماہ تک فریج میں بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
(مرسلہ: اسماء بشیر۔ جرمنی)