ارشادِ نبوی
میری بہت زیادہ تعریف نہ کرو
حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : میری بہت زیادہ تعریف نہ کرو جس طرح عیسائی ابنِ مریم کی کرتے ہیں۔ مَیں صرف اللہ کا بندہ ہوں۔ پس تم صرف مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہی کہو۔
(بخاری۔ کتاب احادیث الانبیاء۔ باب قول اللّٰہ واذکر فی الکتب مریم…)