متفرق

دن کی پانچ نمازیں شیطان سے بچنے کا ذریعہ ہیں

امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۱۲؍ دسمبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:

’’پانچ وقت نمازوں کا حکم دے کر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہی راستہ سکھایا ہے کہ شیطان سے بچنے کے لئے پانچ وقت میرے حضور حاضر ہو اور میرا فضل مانگو تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رہو گے، بہت ساری بُرائیاں تمہارے اندر نہیں جائیں گی۔ کیونکہ شیطان تو جسم کے اندر ہر وقت موجود ہے… جیسا کہ اس حدیث سے ظاہر ہے۔ حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایسی عورتوں کے ہاں نہ جاؤجن کے خاوند غائب ہوں کیونکہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے۔‘‘

(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button