اطلاعات و اعلانات
درخواستِ دعا
٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن یوکےتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں ملک حبیب احمد صاحب آف ٹورانٹو جو کہ ملک منور احمد جاوید (مرحوم)سابق نائب ناظر ضیافت کے چھوٹے بھائی ہیں بعارضہ قلب بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں ۔
احباب جماعت سے ان کی کامل شفایابی کے لیے خصوصی درخواستِ دعا ہے۔
شکریہ احباب
مبشر مجيد باجوہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے کولہے کا آپریشن مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز جمعرات ہو گیا تھا ، خون بہنے کی وجہ سے کسی قدر پیچیدگی کے پریشانی پیدا ہوئی تھی مگر خداتعالیٰ کے بے انتہا فضل اور سیدنا حضرت امیرالمومنین اور احباب جماعت کی دعاؤں کے طفیل خاکسار اب روبصحت ہے اور آپریشن بھی بہت کامیاب رہا ہے اور اب خاکسار چھڑی کے ساتھ چلنے پھرنے لگا ہے ، یہ بھی ان شاء اللہ چند روز میں چھوٹ جائے گی۔ خاکسار تمام احباب جماعت کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے دعاؤں سے مدد کی فجزاهم الله احسن الجزاء في الدنيا والآخرة