ارشادِ نبوی
پردہ پوشی کرنے کا اجر
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کی کوئی دنیاوی تکلیف دورکی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دورفرما دے گا، جس نے دنیا میں کسی تنگ دست کے ساتھ آسانی کی، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دنیا اورآخرت دونوں میں آسانی کرے گا اور جس نے دنیا میں کسی مسلمان کے عیب کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا اورآخرت میں اس کے عیب کی پردہ پوشی کرے گا ، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد میں ہوتا ہے۔
(جامع الترمذي کِتَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِؐ بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِ)