گنی کناکری میں جلسہ ہائے یوم خلافت
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کناکری کے چار ریجنز کی اٹھارہ جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کیے گئے۔ تمام جماعتوں میں یہ پروگرام نہایت کامیاب رہے اور ان جلسوں میں شامل ہونے والے احباب جماعت کی تعداد ۷۳۸۷؍ اور غیرازجماعت احباب کی تعداد ۱۵۳؍ رہی۔
یہاں کناکری میں ہونے والے جلسہ یوم خلافت کی مختصر رپورٹ قارئین کرام الفضل انٹرنیشنل کی خدمت میں پیش ہے۔
مورخہ ۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ء کو کناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ جلسہ کی کارروائی تلاوت و نظم سے شروع ہوئی۔ اس کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ) نے قرآن کریم کی آیت استخلاف کے حوالہ سے گزارشات پیش کیں۔ سعید جالو صاحب نے جماعت میں نظام خلافت کے قیام اور استحکام، مکرم جنرل سیکرٹری صاحب نے خلافت ہی مسلمانوں کی کامیابی کی کلید ہے، مامادو ماریگا صاحب نے خلافت کی اہمیت،برکات اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی۔ جلسہ کا اختتام نماز ظہر کی ادائیگی پر ہوا آخر میں تمام احباب کو کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)