جلسہ یوم خلافت جماعت آرنہم، ہالینڈ
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہالینڈ کی جماعت آرنہم کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پھر نظم پڑھی گئی جس کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر عبد الاعلیٰ صاحب نے کی جس کا موضوع خلافت کی اہمیت اور جلسہ یوم خلافت کا مقصد تھا اس کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ) نے “خلفائے احمدیت کے تعلق باللہ اور قبولیت دعا کے واقعات”کے حوالے سے اپنی گذارشات پیش کیں۔ بعد ازاں ناصرات الاحمدیہ نے خلافت کے بارہ میں ترانہ پیش کیا۔
اس کے بعد مہمان خصوصی حامد کریم محمود احمد صاحب مربی سلسلہ نے “خلیفہ خدا بناتا ہے” کے حوالے سے اپنی گذارشات پیش کیں۔
بعدہٗ خلافت کے متعلق ایک کوئز پروگرام منعقد کیا گیا جس میں جلسے کے تمام شرکا شامل ہوئے آخر پر پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا جس کے بعد احباب جماعت کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔
الحمد للہ اس جلسہ میں نوّے سے زائد احباب جماعت شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان جلسوں کی برکات سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)