امریکہ (رپورٹس)
جلسہ یوم خلافت جماعت ٹورونٹو، کینیڈا
محض اللہ کے فضل سے ٹورونٹو میں ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے خلافت کی اہمیت اور برکات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور احباب جماعت کو اس حبل اللہ یعنی خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کی۔ نیشنل سیکرٹری تبلیغ اور صدر انصار اللہ کینیڈا عبدالحمید وڑائچ صاحب نے اس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور احبابِ جماعت کو صحابہؓ حضرت اقدس مسیح موعودؑکے ایمان افروز واقعات بتا ئے جن سے ان کی حضرت اقدس مسیح موعودؑ اور خلافت سے گہری وابستگی اور عشق ظاہر ہوتا تھا۔ جلسہ کے بعد مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کی گئیں جس کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: انصر رضا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)