بیلجیم کے مختلف ریجنز اور جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا انعقاد
امسال جماعت احمدیہ بیلجیم نے نیشنل شعبہ تربیت کی وساطت اور مکرم امیر صاحب کی راہنمائی سے ۲۷؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ جلسہ یوم خلافت منانے کا پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت ملک میں ریجنز کی سطح پر جلسہ ہائے یوم خلافت ۲۷؍ مئی بروز ہفتہ شام چھ سے آٹھ بجے تک منائے گئے۔
جماعتوں کے لوکل پروگراموں میں زیادہ تر نوجوانوں نے مقامی زبانوں میں تقاریر اور Presentations پیش کیں۔ ریجن انٹورپن میں ڈچ اور اردو زبان میں یوم خلافت کوئز پروگرام کیا گیا۔ مختلف ریجنز اور جماعتوں میں نیشنل سیکرٹریان نے بھی شرکت کی۔ جلسہ یوم خلافت کے موقع پر تمام مقررین نے خلافت کے موضوع پر ایمان افروز تقاریر کیں اور مکرم امیر صاحب نے ریجن لیمبرگکے جلسہ میں شرکت کی اور احباب جماعت کو خلافت کی اہمیت،برکات اور خلافت سے وابستگی کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے نصائح کیں۔ شام آٹھ بجے ڈاکٹر ادریس احمد صاحب امیر جماعت بیلجیم نے اختتامی دعا کروائی۔
تمام جلسہ ہائے یوم خلافت کا اختتام عشائیہ اور پھر نماز مغرب اور عشاء کی ادائیگی سے ہوا۔
(رپورٹ:چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)