جماعت احمدیہ لیسوتھو میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد
جماعت احمدیہ لیسوتھو کو مورخہ۲۸؍مئی ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت المہدی تھا با بوسیو، ماسیرو، لیسوتھو میں جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن مجید و ترجمہ اور نظم کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد پہلی تقریر ناپواینٹیڈی عمر صاحب نے ’’خلیفہ اور احمدیوں کے درمیان محبت‘‘ کے عنوان پر پیش کی۔ ایک ترانہ کے بعد اس جلسے کی آخری تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ’’خلافت کا آغاز اور اس کی برکات‘‘ کے عنوان سے پیش کی۔
اس پروگرام کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ آنے والے مہمانوں نے جماعت کے نظام اور خلافت پر سوالات کیے جن کے جوابات خاکسار نے دینے کی توفیق پائی۔
پروگرام کا لوکل زبان سسوتھو میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تمام احباب جماعت کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی کل حاضری تئیس رہی جن میں چھ زیر تبلیغ احباب بھی شامل تھے۔
(رپورٹ: محمد احسان نور۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)