ارشادِ نبوی
مسجد بنانے کی فضیلت
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جس شخص نے پرندے کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد اللہ کے لیے بنوائی تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔
(ابن ماجہ كتاب المساجد والجماعات مَنْ بَنَى لِلّٰهِ مَسْجِدًا)