متفرق

ربوہ کا موسم (۱۶؍ تا۲۲؍ جون ۲۰۲۳ء)

جون کا مہینہ جاتے جاتے اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ اس ہفتہ میں گرمی اپنے عروج پر تھی۔ ۱۶؍ جون جمعۃ المبارک کا دن جمعرات کی نسبت دو ڈگری گرم تھا ہوا چلنے سے معتدل ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کو گرمی زیادہ ہوگئی، اتوار رات گئے تیز ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ سوموار کو گرمی کا جوبن تھا ، ہوا بند اور حبس کی کیفیت ہوگئی۔ منگل ، بدھ کو پہلے کی نسبت گرمی زور پکڑ گئی۔بدھ کو حبس تھا۔ آج جمعرات کا دن جون کا روایتی گرم دن ہے ، دوپہر اور سہ پہر کو گرم لو چلتی رہی۔ اس ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۳ اورکم سے کم ۳۶ سینٹی گریڈ رہا۔(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button