کلام حضرت مسیح موعود ؑ
فارسی منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جان و دلم فدائے جمالِ محمدؐ است
خاکم نثار کوچۂ آلِ محمدؐ است
میری جان و دل محمدؐ کے جمال پر فدا ہیںاور میری خاک آل محمدؐ کے کوچے پر قربان ہے
دیدم بعینِ قلب و شنیدم بگوشِ ہوش
در ہر مکاں ندائے جلالِ محمدؐ است
میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا اور عقل کے کانوں سے سنا۔ہر جگہ محمدؐ کے جلال کا شہرہ ہے
ایں چشمۂ رواں کہ بخلقِ خُدا دہم
یک قطرۂ ز بحرِ کمالِ محمدؐ است
معرفت کا یہ دریائے رواں جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں۔یہ محمدؐ کے کمالات کےسمندر میں سے ایک قطرہ ہے
ایں آتشم ز آتشِ مہرِ محمدؐ یست
وایں آبِ من ز آبِ زُلال محمدؐ است
یہ میری آگ محمدؐکے عشق کی آگ کا ایک حصہ ہےاور میرا پانی محمدؐ کے مصفّا پانی میں سے لیا ہؤاہے
(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۴۵،درثمین فارسی مترجم حضرت میر محمد اسماعیل صاحبؓ صفحہ ۱۴۵)