امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
اس مضمون کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:
مورخہ23؍ تا 25؍ستمبر2019ء حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايّدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭… 24؍ستمبربروزمنگل:حضور انور نے آج نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشریف لا کر محترمہ امۃ الحمید صاحبہ(اہلیہ مکرم قریشی عبد اللطیف صاحب مرحوم ۔یوکے)اور مکرم شیخ انوارالحق صاحب (شریف حلال میٹ ۔ نزد مسجد فضل لندن )کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔حضورِ انور نے نماز جنازہ حاضر کے ساتھ 08؍مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
٭…حضور انور نے مسجد مبارک اسلام آباد میں نماز عصر کے بعدعزیزہ سجیلہ اشفاق بنت مکرم شیخ محمد اشفاق صاحب(کارکن جامعہ احمدیہ یُوکے)کے نکاح کا اعلان مکرم محمد حسیب اللہ صاحب(آف جرمنی)کے ساتھ فرمایا اور اس کے با برکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔
٭…25؍ستمبر بروز بدھ:آج حضورانور یورپ کے تین ممالک کے دورے پر تشریف لے گئے۔ حضور انورصبح10بجے کے قریب اپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے اور اجتماعی دعا کروا کر اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ (تفصیلی خبر اس شمارے میں ملاحظہ فرمائیں)
ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز
مورخہ 09؍ تا 23؍ستمبر 2019ء کے دوران حضورِ انور نے 8؍ روز دفتري اور 13؍ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات،مربیان سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔
اس عرصہ کے دوران 235؍ فيمليز اور 159؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 394؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 33؍ممالک سے تھا :
امریکہ،کینیڈا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،گوئٹے مالا، جرمنی،پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش،سپین،لائبیریا،مالی،گیمبیا، بینن،ماریشس،کانگو، رشیا، قرغیزستان،فرانس، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم،انڈونیشیا،سویڈن، لیتھوانیا، فن لینڈ، رومانیہ، ڈنمارک، بلغاریہ،نائجیریا، یوکے اور عرب کے بعض ممالک۔
اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا