اطلاعات و اعلانات
ہدایت اللہ ہادی صاحب ایڈیٹر احمدیہ گزٹ کینیڈا اعلان کرواتے ہیں کہ امریکہ کی نیو جرسی سٹیٹ کے پہلے پاکستانی نژاد امریکی مکرم طارق ہبۃ اللہ چودھری نے بطور Superior Courtجج اپنے عہدے کا حلف قرآنِ کریم پر لینے کی سعادت حاصل کی۔
اُن کے چچا مکرم ڈاکٹر چودھری حافظ سمیع اللہ وڑائچ آف نارتھ جرسی نےقرآنِ کریم کا مصحف تھامےرکھا جب کہ طارق ہبۃاللہ چودھری کے Assignmentجج نےاُن سے حلف لیا۔پھر گاؤن پہنایا گیا ۔ حلف والے قرآنِ کریم کا یہ نسخہ طارق ہبۃ اللہ چودھری کو اُن کے دادا مکرم چودھری عطاء اللہ خاں وڑائچ آف رامکے تارڑ ضلع حافظ آباد نے اُن کی تقریبِ آمین پر دیا تھا ۔
واضح رہے کہ حلف برداری کی یہ تقریب ۱۴؍جون ۲۰۲۳ء کو Cumberland Courthouse, Bridgeton New Jersey میں منعقدہوئی جس میں قریبی افراد خانہ کے علاوہ متعدد Superior Court ججز اور عدالت کے عملہ نے شرکت کی ۔
احباب سے دعاکی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز مبارک فرمائے اور اسلام احمدیت کے لیے خیروبرکت کا موجب ہو۔آمین