ارشادِ نبوی
امت مسلمہ کا ایک گروہ جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میری اُمت میں ہمیشہ ایک گروہ ایسا موجود رہے گا جو اللہ کی شریعت کو قائم رکھے گا۔ انہیں ذلیل یا ان کی مخالفت کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے گا اور وہ اسی حالت پر گامزن ہوں گے۔
(صحیح بخاری کتاب المناقب، باب سؤال المشرکين أن يريهم النبيﷺ آية فاراهم انشقاق القمر)