جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں
مکرم اثمار احمد صاحب استاد جامعۃ المبشرین سیرالیون تحریر کرتے ہیں:
سالانہ کھیلیں
جامعة المشرین سیرالیون کی سالانہ کھیلوں۲۳ء ۲۰۲۲-ءکی مختصر رپورٹ پیش ہے:
۱۔ فٹبال،والی بال اور رسہ کشی کےابتدائی میچز اکتوبر ۲۰۲۲ء میں ہوئے۔
۲۔ مقابلہ تیز پیدل چلنا ۱۶؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو جامعہ کے میدان میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ہر کھلاڑی کو جامعہ کے میدان کے اسّی چکر لگانے تھے۔
۳۔ کراس کنٹری ریس مورخہ ۴؍ مئی ۲۰۲۳ء کو منعقد ہوئی جوبو ٹاؤن سے لے کر فوالا ہون نامی ایک گاؤں تک ۲۴؍ کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھی۔ جملہ طلبہ نے اس میں شرکت کی۔
۴۔ سالانہ کھیلوں کے لیے ۱۰، ۱۱ اور ۱۴؍ مئی ۲۰۲۳ء کی تاریخیں مختص کی گئی تھیں۔ ۱۰؍ مئی ۲۰۲۳ء بروز بدھ جامعہ کے گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد مکرم مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون نے طلبہ کو جسمانی صحت و تندرستی کی اہمیت اور کھیلوں میں بھرپور شمولیت کی تلقین کی۔ صدر العاب کمیٹی نے عمومی ہدایات دیں اور پرنسپل صاحب نے دعا کے ساتھ کھیلوں کا افتتاح فرمایا۔
پہلے دن درج ذیل کھیلوں کے مقابلہ جات جامعہ کے احاطہ میں ہوئے: میوزیکل چیئر، نشانہ غلیل،ہائی جمپ،کلائی پکڑنا، پنجہ آزمائی اورمشاہدہ معائنہ۔
اگلے روز مورخہ ۱۲؍ مئی کو سو میٹر دوڑ، سیک ریس، تین ٹانگ ریس، دوسو میٹر ریس، تین سو میٹر ریس،لانگ جمپ،ثابت قدمی،تھالی پھینکنا،گولا پھینکنا، ریلے ریس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوئے۔ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ظہروعصر کی نمازوں کے بعد کھانےکا اہتمام کیا گیا۔ عصر کے بعد جامعة المبشرین کے احاطہ میں والی بال کا فائنل ہوا۔
روک دوڑ کا دلچسپ مقابلہ مورخہ ۱۴؍ مئی کو کروایا گیا۔روک دوڑ کے مہمان خصوصی مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون تھے۔ تلاوت قرآن کریم، نظم اور چند ہدایات کے بعد مکرم امیر صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات کے ساتھ دوڑ کا آغاز کروایا۔ روک دوڑ جامعہ کی کھیلوں کا اہم تاریخی اور روایتی ایونٹ ہے جس میں دوڑ کی ابتدامیں ایک پیغام پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔زمین پر رِینگ کر چلنا،بوری ریس،لوہے کے کھمبے پر چلنا اور اس پر چڑھنا،دائرے میں دوڑنا، پانی کے ڈرم میں غوطہ لگانا،آری سے لکڑی کاٹنا، غبارہ پھلانا، آٹے میں سے ٹافی ڈھونڈ کر کھانا جیسی تمام رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد آخر میں وہ پیغام طالب علم نے سنانا ہوتا ہے۔اس میں تمام طلبہ نے ذوق و شوق سے حصہ لیا اور آخر میں طلبہ نے مکرم امیر صاحب کو پیغام سنایا۔
کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں تقسیم کیے جائیں گے۔
سیمینار بعنوان قرآن پاک
مجلس ارشاد کے زیرِ اہتمام مورخہ ۷؍ مئی ۲۰۲۳ء کو صبح گیارہ بجے بمقام ہال جامعة المبشرین سیرالیون قرآن کریم کے حوالہ سے سیمینار منعقد کیا گیا۔مکرم پرنسپل صاحب جامعةالمبشرین کی زیر صدارت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ اس پروگرام میں تین تقاریر ان عناوین پر ہوئیں: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشقِ قرآن از عزیزم صلاح الدین ڈوری، تلاوت قرآن پاک کی اہمیت از حافظ اسد اللہ وحید صاحب (استاد) اور قرآن کریم کی عزت و حرمت از صدر مجلس۔ دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
جلسہ یومِ خلافت
مورخہ ۲۸؍ مئی کو جلسہ یومِ خلافت منعقد ہوا۔مکرم پرنسپل صاحب کی صدارت میں جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہدِ خلافت سے ہوا۔ اس جلسہ میں تین تقاریر ان عناوین پر ہوئیں: خلافت کی اہمیت از عزیزم حمزہ ایل کیموکائی (درجہ رابعہ)، خلافت خوف کو امن سے بدلنے کا ذریعہ از سلیمان حمزہ کمارا صاحب (استاد) اور خلافت کی برکات اور ہماری ذمہ داریاں از مکرم پرنسپل صاحب جامعة المبشرین۔دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔
مقابلہ کوئز حدیث النبی ﷺ
مورخہ ۳؍ مئی کو مجلس علمی کے زیرِ اہتمام مجلس علمی کے تین گروپس (نور،محمود،ناصر)کے مابین مقابلہ کوئز حدیث النبی ﷺ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعۃ المبشرین سیرالیون نے طلبہ سے سوالات کیے۔ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن ناصرگروپ نے حاصل کی جبکہ محمود گروپ دوسری اور نور گروپ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم
مقابلہ کوئز سیرت النبی ﷺ
مورخہ ۱۰؍ مئی کو مقابلہ کوئز سیرت النبیﷺمنعقد کیا گیا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعہ احمدیہ سیرالیون نےمقررہ نصاب (حضرت خلیفة المسیح الثانی ؓکی کتاب لائف آف محمد ﷺ)سے طلبہ سے سوالات کیے۔ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن ناصرگروپ نے حاصل کی جبکہ نور گروپ دوسری اورمحمودگروپ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم
مقابلہ کوئز سیرت حضرت مسیح موعودؑ
مورخہ ۱۷؍ مئی کو مقابلہ کوئز سیرت حضرت مسیح موعودؑ منعقد کیا گیا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعہ احمدیہ سیرالیون نےمقررہ نصاب( ایئن اڈیم سن کی کتاب لائف آف احمدؑ)سے طلبہ سے سوالات کیے۔ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پہلی پوزیشن نورگروپ نے حاصل کی جبکہ محمود گروپ دوسری اورناصر گروپ تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم
مقابلہ انگلش تقریر
مورخہ ۳۱؍ مئی کو مقابلہ انگلش تقریر منعقد کیا گیا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبہ نے شرکت کی۔ تین اساتذہ جامعۃ المبشرین سیرالیون نے بطورمنصفین فرائض سرانجام دیے۔ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن ناصر گروپ کے طالب علم عزیزم مورلائی اے کمارا نے حاصل کی جبکہ ناصر گروپ کے ہی عزیزم حمزہ ایل کیمو کائی دوسری اور اسی گروپ کے عزیزم محمد یوسف کمارااور نور گروپ کے عزیزم تامباسانڈی تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ بارک اللّٰہ لھم
(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭