اطلاعات و اعلانات
تعلیمی کامیابی
گھانا کے ایک نوجوان کا یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن کا اعزاز
ظفر اللہ سلام صاحب مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لگزمبرگ تحریر کرتے ہیں کہ ادریسو محمد شریف صاحب کا تعلق گھانا کے ایک نہایت ہی مخلص خاندان سے ہے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے اپنی پڑھائی کے سلسلہ میں لگزمبرگ میں مقیم ہیں۔ امسال بیک وقت انہوں نے دو ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے پہلی ڈگری چار ماہ قبل امریکہ کیMIT بوسٹن یونیورسٹی سے حاصل کی اور بعد ازاں دوبارہ لگزمبرگ آکر Global Logistics and Supply Chain Management میں ہی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور نہ صرف یہ کہ پاس ہوئے بلکہ یونیورسٹی بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکرم شریف صاحب نے اس عرصہ طالب علمی میں جماعت کے ساتھ بھی مثالی رابطہ قائم رکھا اور ہر کلاس ، جلسہ و اجلاس میں نہ صرف شریک ہوا کرتے تھے بلکہ اس کی تیاری و وائنڈ اپ میں بھی بھرپور حصہ لیا کرتے تھے۔ اللّٰھم زد فی الایمان و العلم
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کو علم و معرفت اور ایمان و ایقان میں بڑھاتا چلا جائے ۔ آمین