اطلاعات و اعلانات
روزنامہ الفضل انٹرنیشنل کے سالانہ نمبر کی اشاعت
جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر الفضل انٹرنیشنل ان شاء اللہ العزیز اپنا سالانہ نمبر بعنوان ’’الفضل تاریخ احمدیت کا ماخذ‘‘ شائع کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔ ۲۷؍جولائی بروز جمعرات کو منظرِعام پر آنے والی یہ اشاعت الفضل انٹرنیشنل کے چھ شماروں (جلد ۲۰ شمارہ ۱۲۷تا ۱۳۲، مورخہ ۲۴تا۳۰؍جولائی ) کو یکجا کر کے شائع کی جائے گی۔ ان شاء اللہ العزیز
قارئین الفضل سے اس شمارے میں شائع کیے جانے والے مضامین و منظوم کلام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ فرمانے کی درخواست ہے۔
(ادارہ)