ارشادِ نبوی
بھلائی کا راستہ دکھانے کی فضیلت
حضرت ابومسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری مانگنے آیا، اور کہا: میں بے سواری کے ہو گیا ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ’’تم فلاں شخص کے پاس جاؤ‘‘، چنانچہ وہ اس شخص کے پاس گیا اور اس نے اسے سواری دے دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے بھلائی کا راستہ دکھایا تو اسے اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ اس کے کرنے والے کو ملتا ہے‘‘۔
(كتاب العلم عن رسول الله صلى اللّٰه عليه وسلم باب مَا جَاءَ الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ)