نیشنل یوم عطیہ خون، جماعت آئیوری کوسٹ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو خدمت انسانیت کی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مورخہ ۱۵؍جولائی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ نیشنل سطح پر یوم عطیہ خون منانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ جس کے لیے ملک کے مختلف ریجنز میں واقع نیشنل عطیہ خون سنٹرز سے رابطہ کیا گیا اور جماعتی مقامات پر عطیہ خون کا پروگرام بنایا گیا۔
عطیہ خون کے اس پروگرام کے سلسلہ میں موصولہ رپورٹس کے مطابق ملک کے ۹؍ ریجنز میں جماعتی مقامات پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آکر احباب جماعت نے خون کا عطیہ دیا۔ جبکہ دیگر ۵؍ ریجنز میں احباب کرام نے خود عطیہ خون سینٹرز جاکر خون کا عطیہ دیا۔اس دوران کئی مقامات پر جماعتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ ان پروگرامز کے تحت جماعتی مقامات پر کل ۲۱۸؍ جبکہ عطیہ خون سینٹرز جا کر کل ۹۲؍ خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں۔جماعتی طور پر منعقد کیے گئے ان عطیہ خون کے پروگرامز کی خبر نیشنل چینل RTI2 نے اپنے خبر نامہ میں نشر کی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت آئیوری کوسٹ کو آئندہ بھی خدمت انسانیت کے کاموں میں بھرپوررنگ میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا فرماتا جائے۔آمین
(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)