کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰ ۃو السلام کے بعض الہامات کا تذکرہ

’’ز ۔۔۔کیا مَیں تمہیں بتلائوں کہ کن لوگوں پرشیطان اُترا کرتے ہیں۔ ہر ایک کذّاب بدکار پر شیطان اُترتے ہیں۔ز ۔۔۔ اور تُو خدا کی رحمت سے نومید مت ہو۔ خبردار ہو کہ خدا کی رحمت قریب ہے۔ خبردار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ ز ۔۔۔وہ مدد ہر ایک دُور کی راہ سے تجھے پہنچے گی اور ایسی راہوں سے پہنچے گی کہ وہ راہ لوگوں کے بہت چلنے سے جو تیری طرف آئیں گے گہرے ہو جائیں گے۔اِس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے۔ز ۔۔۔ خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔ ز ۔۔۔تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔ز ۔۔۔خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔ ز ۔۔۔تیرا ربّ فرماتا ہے کہ ایک ایسا امر آسمان سے نازل ہوگاجس سے تُو خوش ہو جائے گا۔ز ۔۔۔ ہم ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو عطا کریں گے۔ز ۔۔۔ ولی کی فتح ایک بڑی فتح ہے اور ہم نے اس کو ایک ایسا قُرب بخشا کہ ہمراز اپنا بنادیا۔ ز ۔۔۔وہ تمام لوگوں سے زیادہ بہادر ہے۔ز ۔۔۔ اور اگر ایمان ثریا سے معلق ہوتا تو وہ وہیں جاکر اس کو لے لیتا۔ز ۔۔۔خدا اس کی حجت روشن کرے گا۔ ز ۔۔۔مَیں ایک خزانہ پوشیدہ تھا۔پس مَیں نے چاہا کہ ظاہر کیا جائوں۔ز ۔۔۔ اے چاند اور اے سورج تُو مجھ سے ظاہر ہوا اور مَیں تجھ سے۔ز ۔۔۔جب خدا کی مدد آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرے گا تب کہا جائے گا کہ کیا یہ شخص جو بھیجا گیا حق پر نہ تھا۔ز ۔۔۔اور چاہئے کہ تُو مخلوق الٰہی کے ملنے کے وقت چیں برجبیں نہ ہو اور چاہیئے کہ تو لوگوں کی کثرت ملاقات سے تھک نہ جائے۔ اور تجھے لازم ہے کہ اپنے مکان کو وسیع کرے تا لوگ جو کثرت سے آئیں گے ان کو اُترنے کے لئے کافی گنجائش ہو۔ز ۔۔۔اور ایمان والوں کو خوشخبری دے کہ خدا کے حضور میں اُن کا قدم صدق پرہے۔ز ۔۔۔ اور جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیرے پر وحی نازل کی گئی ہے وہ ان لوگوں کو سُنا جو تیری جماعت میں داخل ہوں گے۔ز ۔۔۔صفّہ کے رہنے والے اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفّہ کے رہنے والے۔ز ۔۔۔ تو دیکھے گا کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے۔ وہ تیرے پر درود بھیجیں گے اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز سُنی ہے جو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔ز ۔۔۔اور خدا کی طرف بلاتا ہے اور ایک چمکتا ہوا چراغ ہے۔ز ۔۔۔ اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی۔ز ۔۔۔ تُو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ز ۔۔۔مَیں نے تیرا نام متوکّل رکھا ہے۔ز ۔۔۔خدا تیرا ذکر بلند کرے گا۔ اور اپنی نعمت دنیا اور آخرت میں تیرے پر پوری کرے گا۔ز ۔۔۔ اے احمد تُو برکت دیا گیا۔ اور جو کچھ تجھے برکت دی گئی وہ تیرا ہی حق تھا۔ ز ۔۔۔تیری شان عجیب ہے۔ اور تیرا اجر قریب ہے۔ز ۔۔۔آسمان اور زمین تیرے ساتھ ہیں جیسے کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ ز ۔۔۔ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے مَیں نے تجھے اپنے لئے چنا۔ز ۔۔۔ خدائے پاک بڑا برکتوں والا اور بڑا بزرگ ہے وہ تیری بزرگی کو زیادہ کرے گا۔ز ۔۔۔تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور تیرے بعد سلسلہ خاندان کا تجھ سے شروع ہوگا۔ز ۔۔۔اور خدا ایسا نہیں کہ تجھ کو چھوڑ دے جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق کرکے نہ دکھلادے۔ز ۔۔۔اور جب خدا تعالیٰ کی مدد اور فتح آئے گی اور خدا کا وعدہ پُورا ہوگا تب کہا جائے گا کہ یہ وہی امر ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے۔ز ۔۔۔ مَیں نے اِرادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بنائوں سو مَیں نے اس آدم کو پیدا کیا۔ز ۔۔۔ وہ خدا سے نزدیک ہوا پھر مخلوق کی طرف جھکا اور خدا اور مخلوق کے درمیان ایساہو گیا جیسا کہ دو قوسوں کے درمیان کا خط ہوتا ہے۔ز ۔۔۔ دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا۔ز ۔۔۔اے آدم تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ز ۔۔۔اے مریم تُو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ز ۔۔۔اے احمد تُواور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ ز ۔۔۔تجھے مدد دی جائے گی۔اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں۔ز ۔۔۔ وہ لوگ جو کافر ہوئے اور خدا کی راہ کے مانع ہوئے اُن کا ایک فارسی الاصل آدمی نے ردّ کیا۔ز ۔۔۔خدا اس کی کوشش کا شکر گذار ہے۔ز ۔۔۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایک زبردست جماعت تباہ کرنے والے ہیں۔ یہ سب لوگ بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیرلیں گے۔ز ۔۔۔ تو ہمارے نزدیک آج صاحب مرتبہ امین ہے اور تیرے پر میری رحمت دنیا اور دین میں ہے اور تُو اُن لوگوں میں سے ہے جن کے شامل نصرت الٰہی ہوتی ہے۔ ز ۔۔۔خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چل رہا ہے۔ز ۔۔۔وہ پاک ذات وہی خدا ہے جس نے ایک رات میں تجھے سیر کرادیا۔ز ۔۔۔ اُس نے اس آدم کو پیدا کیا اور پھر اس کو عزت دی۔ز ۔۔۔یہ رسول خدا ہے تمام نبیوں کے پیرایہ میں یعنی ہر ایک نبی کی ایک خاص صفت اس میں موجود ہے۔‘‘


(الاستفتاء مع اردو ترجمہ صفحہ 184تا189۔شائع کردہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان۔ربوہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button