کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰ ۃو السلام کے بعض الہامات کا تذکرہ

ارشادات عالیہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام

ز ۔۔۔’’تُو جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور ہو جاتی ہے۔ز ۔۔۔اے میرے بندے چونکہ تو میری فرو دگاہ میں باربار آتاہے اس لئے اب تو خود دیکھ لے کہ تیرے پر رحمت کی بارش ہوئی یا نہ۔ ( اصل الہام فارسی میں ہے۔…الہام کے الفاظ یہ ہیں’’تودرمنزل ماچوباربارآئی خدا اَبرِرحمت بباریدیانے۔‘‘ (دیکھئے تذکرہ صفحہ 560ایڈیشن چہارم مطبوعہ2004ء))ز ۔۔۔ ہم نے چو دہ چارپایوں کو ہلاک کر دیاکیونکہ وہ نافرمانی میں حد سے گذر گئے تھے۔ز ۔۔۔(فارسی الہام) جاہل کا انجام جہنم ہے۔۔۔جاہل کا خاتمہ بالخیر کم ہوتا ہے۔(اصل الہام فارسی میں ہے اوپرترجمہ دیدیاگیاہے۔فارسی الہام کے الفاظ یہ ہیں۔’’سرانجام جاہل جہنم بودکہ جاہل نکوعاقبت کم بود۔‘‘)ز ۔۔۔’’ میری فتح ہوئی میرا غلبہ ہوا۔‘‘(اصل میں یہ اردوالہام ہے جس کاعربی میں ترجمہ کیاگیاہے۔اردوالہام کے الفاظ اوپردیدیے گئے ہیں(ملاحظہ ہو،تذکرہ صفحہ414ایڈیشن چہارم))ز ۔۔۔میں خدا کی طرف سے خلیفہ کیا گیا ہوں پس تم میری طرف آجائو۔ میں خدا کا چراگاہ ہوں۔ز ۔۔۔ اور مجھے گم گشتہ یوسف کی خوشبو آئی ہے اگر تم یہ نہ کہو کہ یہ شخص بہک رہا ہے۔ز ۔۔۔ کیا تونے نہیں دیکھا کہ تیرے ربّ نے اصحاب فیل کے ساتھ کیا کیا۔ کیا اُس نے اُن کے مکر کو اُلٹا کر انہیں پر نہیں مارا۔ز ۔۔۔ہم نے تجھے معاف کیا۔ز ۔۔۔خدانے بدر میں یعنی چودھویں صدی میں تمہیں ذلّت میں پاکر تمہاری مدد کی۔ز ۔۔۔اور کہیں گے کہ یہ تو ایک بناوٹ ہے۔ ان کو کہہ کہ اگر یہ کاروبار بجز خدا کے کسی اور کا ہوتاتو اس میں بہت اختلاف تم دیکھتے۔ز ۔۔۔ اُن کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لائوگے یا نہیں۔ز ۔۔۔ نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام پُورا ہو جائے گا۔ز ۔۔۔اور آج اے مجرمو! تم الگ ہو جائو۔ز ۔۔۔(اردو الہام) ’’بھونچال آیا اور بشدت آیا۔ زمین تہ و بالا کر دی۔‘‘(اصل میں اردو الہام ہے جو دیدیا گیا ہے۔ )ز ۔۔۔یہ وہی وعدہ ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے۔ز ۔۔۔مَیں ہر ایک کو جو اس گھر میں ہے اس زلزلہ سے بچالوں گا۔ کشتی ہے اور آرام ہے۔ ز ۔۔۔مَیں تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔ میں وہی اِرادہ کروں گا جو تمہارا اِرادہ ہے۔ ز ۔۔۔اُس خدا کو تعریف ہے جس نے دامادی اور نسب کی رو سے تیرے پر احسان کیا۔ اس خدا کو تعریف ہے جس نے میرا غم دُور کیا۔ اور مجھ کو وہ چیز دی جو اس زمانہ کے لوگوں میں سے کسی کو نہیں دی گئی۔ز ۔۔۔ اے سردار! تُو خدا کا مُرسل ہے راہ راست پر۔ اُس خدا کی طرف سے جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔ مَیں نے ارادہ کیا کہ اس زمانہ میں اپنا خلیفہ مقرر کروں سو میں نے اس آدم کو پیدا کیا۔ وہ دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا۔ز ۔۔۔(فارسی الہام)جب مسیح السّلطان کا دور شروع کیا گیا تو مسلمانوں کو جو صرف رسمی مسلمان تھے نئے سرے سے مسلمان بنانے لگے۔(اصل میں یہ فارسی الہام ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔ ’’چودَورخسروی آغازکردند۔ مسلماں رامسلماں بازکردند‘‘)ز ۔۔۔آسمان اور زمین ایک گٹھڑی کی طرح بندھے ہوئے تھے ہم نے ان دونوں کو کھول دیا یعنی زمین نے اپنی پوری قوت ظاہر کی اور آسمان نے بھی۔ اب تیرا وقت موت قریب آگیا۔ ذوالعرش تجھے بُلاتا ہے۔ اور ہم تیرے لئے کوئی رُسوا کنندہ امر نہیں چھوڑیں گے۔ز ۔۔۔تیرے رب کا وعدہ کم رہ گیا ہے۔ اور ہم تیرے لئے کوئی امر رُسوا کنندہ باقی نہیں چھوڑیں گے۔ز ۔۔۔(اردو الہام) ’’بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں اُس دن خدا کی طرف سے سب پر اُداسی چھا جائے گی۔ یہ ہوگا۔ یہ ہوگا۔ یہ ہوگا۔ پھر تیرا واقعہ ہوگا۔ تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔‘‘(اصل میں اردو الہام ہے۔ الہام کے الفاظ اوپر دیدیے گئے ہیں۔) ز ۔۔۔ تیرا وقت آگیا ہے۔ اور ہم تیرے لئے روشن نشان چھوڑیں گے۔ز ۔۔۔ تیرا وقت آگیا ہے اور ہم تیرے لئے کھلے نشان باقی رکھیں گے۔ز ۔۔۔اے میرے خدا اسلام پر مجھے وفات دے اور نیکوکاروں کے ساتھ مجھے ملا دے۔ آمین‘‘


(الاستفتاء مع اردو ترجمہ صفحہ 212تا215۔شائع کردہ نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان۔ربوہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button