اطلاعات و اعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلان نکاح
مکرم ساجد محمود بٹر صاحب (استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا) یہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ قانتہ محمود کے نکاح کا اعلان عزیزم فہد محمود بٹر ابن خالد محمود بٹر صاحب آف کینیڈا کے ساتھ مورخہ ۱۴؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو بعد نماز عصر مسجد نیر میں مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا نے مبلغ دس ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر کیا۔ اگلے روز مورخہ ۱۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ جامعہ احمدیہ کے قریبی ہوٹل میں رخصتی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مکرم و محترم مولانا نور محمد بن صالح صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ گھانا سمیت تقریباً اڑھائی صد مہمانان نے شرکت کی۔ مورخہ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۳ء بروز منگل اسی ہوٹل میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔
دلہا اور دلہن مکرم چودھری ظفر اللہ خاں بٹر صاحب (مرحوم) آف کر تو ضلع شیخوپورہ کے پوتا اور پوتی ہیں۔ عزیزہ قانتہ محمود مکرم و محترم مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب مفتی سلسلہ کی نواسی ہیں جبکہ عزیزم فہد محمود بٹر مکرم چودھری نذیر احمد سندھو صاحب (مرحوم) چک نمبر ۴۳ جنوبی ضلع سرگودھا کے نواسے ہیں۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ جانبین کے لیے باعث مسرت و بابرکت بنائے۔ نئے جوڑے کو دین و دنیا کی حسنات سے وافر حصہ عطا فرماتے ہوئے نیک اور صالح اولاد سے نوازے۔ اور انہیں خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اعلان ولادت
مکرم منیب احمد صاحب جماعت Stevenage South خوشخبری دیتے ہیں کہ خاکسار اور اہلیہ عشناء مشال کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ ۹؍ اگست ۲۰۲۳ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے صالح احمد رکھا گیا ہے۔ نومولود وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔
تمام احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح، دین کا خادم اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور صحت و تندرستی والی عمر عطا فرمائے۔ آمین