متفرق شعراء
صد سالہ جوبلی جلسہ جرمنی۲۰۲۳ء
مبارک ہو تم کو یہ جلسہ سالانہ
کہ پھر لوٹ آیا خوشی کا زمانہ
ہیں مسرور سب احمدی جرمنی کے
ہے صد سالہ جشنِ تشکر منانا
مبارک ہو تم کو یہ جلسہ سالانہ
ہیں ہم احمدی اور یہ ہے فرض اپنا
خلیفہ کی طاعت میں جاں بھی لُٹانا
یہ خوشیاں ہیں قائم خِلافت کے دَم سے
خِلافت سے قائم ہے یہ آشیانہ
مبارک ہو تم کو یہ جلسہ سالانہ
جو نکِلو گھروں سے تو لب پر دُعا ہو
اِلٰہی ہمیں ہر بلا سے بچانا
خدا تم کو اپنی حفاظت میں رکھے
اس کی پناہوں میں ہو آنا جانا
مبارک ہو تم کو یہ جلسہ سالانہ
خدا نے ہے بخشا یہ شجرِ خِلافت
کہ سائے میں اِس کے بنا لیں ٹِھکانہ
دِلوں کو سکینت عطا ہو گی اِس سے
نصیحت ہے عاجِز کی یہ عاجِزانہ
مبارک ہو تم کو یہ جلسہ سالانہ
(اسحاق عاجز۔ لندن)