ارشادِ نبوی
آنحضرتؐ پردرود شریف بھیجنا پاکیزگی کا ذریعہ
حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ آنحضرتﷺنے فرمایا :
مجھ پر درود بھیجا کرو۔ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا خود تمہاری پاکیزگی اور ترقی کا ذریعہ ہے۔
(جلاء الافہام بحوالہ کتاب صلوٰۃ علی النبیؐ اسماعیل بن اسحاق)